ایک نیوز: وزیرآباد کے تھانہ علی پور چٹھہ کا ہیڈ کانسٹیبل ڈکیت بن گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل ڈاکو نے مبینہ طور پر شہری سے 25000 روپے، گاڑی کے کاغذات اور شناختی کارڈ چھین لیے۔
عینی شاہدین کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ڈاکو نے شہری کو پستول کے بٹ مارے۔ یاد رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل شاہد کی4 روز قبل ناکہ پر شہریوں کو مارتے ہوے ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شاہد نواز کو معطل کر رکھا تھا۔ کانسٹیبل ڈکیت کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔