انتخابات 2024؛چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، اہم ہدایات جاری

Nov 04, 2023 | 12:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق رپورٹس کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق رپورٹس کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا  ہےکہ الیکشن کمیشن کی الیکشن ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں تقرر و تبادلے والے افسران کی رپورٹ کمیشن کو بھی بھجوائی جائے اور پوسٹنگ ٹرانسفر ہونے والے افسران کی فہرست کو اپڈیٹ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نےہدایت کی ہے کہ انتخابی شیڈول سے قبل متعلقہ افسران کو اپڈیٹڈ فہرست کے مطابق تعینات کیا جا سکے۔وفاق اور صوبوں میں تقرر و تبادلے پر عملدرامد نہ ہونے بارے بھی کمیشن کو بتایا جائے،۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی سے متعلق کابینہ ڈویژن نے رپورٹ نہیں بھجوائی۔

مزیدخبریں