کراچی: سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم افغان طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا

کراچی: سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم افغان طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا
کیپشن: Karachi: The data of Afghan students studying in government schools has been collected

ایک نیوز: کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 121 غیر قانونی افغانی طالبعلم شہر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 55 افغان طالبعلم ضلع ساؤتھ میں زیرتعلیم ہیں۔ کورنگی میں 24، سینٹرل 15، ویسٹ 14، ملیر 7، کیماڑی 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔ 

سرکاری اسکولوں میں افغان طالبعلموں کی سب سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے، 121 میں  سے71 طالبات اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

ڈائریکٹر اسکلو یارمحمد بالادی کے مطابق یہ وہ طالبعلم ہیں جن کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہے۔