ایک نیوز: کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ناظم آباد نمبر تین میں دودھ کی دکان پر کم عمر لٹیرے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے صبح سویرے واردات انجام دی۔ ملزمان نے دکان میں موجود عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزمان ملک شاپ سے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیت ملزمان نے واردات کے دوران شناخت چھپانے کے لئے ماکس اور کیپ کا استعمال کیا ہے۔