مسجد حرام کے 13 ویں مینار پر ہلال کی تنصیب مکمل

Nov 04, 2023 | 11:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مسجد حرام کے آخری اور 13 ویں مینار پر ہلال کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد حرام کے باب الفتح کے سامنے والے مینار کو کثیر دھاتی چمکتے ہلال سے مزین کر دیا گیا ہے۔ یہ مسجد حرام کے میناروں پر 13 ویں اور آخری ہلال کی تنصیب کا مرحلہ تھا جو تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔یہ مینار جس پر دھاتی ہلال نصب کیا گیا ہے یہ مسجد کے توسیعی پروگرام میں شامل عمارتی حصے میں ہے۔

ہلال کی لمبائی نو میٹر اور دو میٹر ہے،اس ہلال کی ساخت میں کاربن فائبر اور کندہ کیا گیا شیشہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کا اندرونی ڈھانچہ فولاد سے تیار کیا گیا تاکہ مضبوطی اور استقامت کے ساتھ ہلال اپنی جگہ پر قائم رہ سکے۔

توسیعی منصوبے میں اونچی چھتوں کے ساتھ سنگ مر مر اور کندہ کیے گئے شیشے کا کام کیا گیا ہے۔ عربی خطاطی کے نمونے جن میں آیات قرآنی تحریر ہیں یہ سب چیزیں مسجد حرام کے مجموعی حسن کا حصہ ہیں۔تجریدی آرٹ سے مزین دیواریں، گنبد اور شیشے، سرامکس اور سفید پتھر سے بنی زییائش اس منصوبے میں شامل ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-11-04/news-1699080396-4459.jpg

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-11-04/news-1699080396-7538.jpg

مزیدخبریں