منگھوپیر: پاکستان رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری

منگھوپیر: پاکستان رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری
کیپشن: Manghopir: Operation of Pakistan Rangers against illegal hydrants continues

ایک نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کراچی کے علاقے زیبو گوٹھ منگھوپیر میں کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کرنے کے لیے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 10مرلہ اراضی پر مشتمل غیر قانونی ہائیڈرنٹ جس کی گہرائی 12فٹ تھی کو مسمار کر دیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) مجموعی طور پرابتک 87 آپریشنز میں 184 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 کو مہر بند اور 163 کو مسمارکر کے 162 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔ 

آپریشنز کے دوران 39 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 کو مہر بند اور 22 غیرقانونی کنکشن کوختم کیا گیا۔ آپریشنزکے بعد 200 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

پاکستان رینجرز(سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔