پرویزالہٰی کی سنگل بینچ کےفیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

Nov 04, 2023 | 11:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کےخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کو مجسٹریٹ کی جانب سے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا معاملہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت 7 نومبر کو کرے گا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

اپیل میں موقف اپنا گیا  ہےکہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا،گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا،عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں