ایک نیوز:ٹریننگ ایئربیس حملہ،صدرمملکت عارف علوی،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔قوم کو اپنے جری جوانوں پر ناز ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد جہنم واصل ہوئے،سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا،پاک فوج کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے،بروقت اور موثر کارروائی سے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایئر بیس کو بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا لیا۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں قابل تعریف ہیں،مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو کہ رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا،ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں،پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے میانوالی ٹریننگ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کر کے ایئربیس کی حفاظت کو یقینی بنایا،اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کا دفاع کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےمیانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے بزدلانہ کارروائیوں کا سہارا لے رہے ہیں،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں تیزی سے دشمن کی ناپاک عزائم واضح ہیں،ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےمزید کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے،دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے،دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے! 2/2 https://t.co/3uZosf0Ynf
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) November 4, 2023
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اوردہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔قوم کو اپنے جری جوانوں پر ناز ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں،سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے۔
Strongly condemn the cowardly terrorist attack on the Pakistan Air Force base in Mianwali. Salute our security forces for their swift action, preventing casualties and foiling evil plans of our enemies. These repeated attacks reveal our enemies’ desperation, but we stand…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 4, 2023
سابق وزیراعظم آصف علی زرداری
آصف زرداری نے پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے والوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، پیپلز پارٹی کی وفاق کو جوڑنے، انتہا پسندی کے خاتمے کی سوچ دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر بیانیہ ہے۔
بلاول بھٹو کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کچھے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلےپست نہیں کر سکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے۔
شیری رحمان
شیری رحمان نےکہا ہے کہ میانوالی ایئربیس پر دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ بروقت کارروائی کرکے 9 دہشتگردوں اور انکے عزائم کو مٹی میں ملایا گیا۔ ہم نے دہشگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔ کل ڈی آئی خان میں پولیس وین اور پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ ہوا، آج میاں والی ایئربیس پر حملہ کیا گیا جسے بہادر جوانوں نے ناکام بنایا۔ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ دہشتگردی کی لعنت کے خلاف پوری قوم اور پاک افواج متحد ہیں۔
میانوالی ایئربیس پر دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ بروقت کاروائی کرکے 9 دہشتگردوں اور انکے عزائم کو مٹی میں ملایا گیا۔ ہم نے دہشگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔ کل ڈی آئی خان میں پولیس وین اور پسنی میں سکیورٹی…
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 4, 2023