ایک نیوز: پاک فوج کے زیرِ اہتمام گلگت بلتستان میں پہلے پولو گراؤنڈ کی تکمیل ہوئی۔ پولو گراؤنڈ کو میجر وہاب شہید کے نام سے منسوب کیا گیا۔ میجر وہاب شہید سٹیڈیم کا افتتاح شہید کے والد نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے انعقاد کیلئے رات کو خصوصی طور پر روشنیوں کا انتظام کیا گیا۔
میجر وہاب شہید معرکہ کارگل کے ہیرو ہیں۔ جنہوں نے 1999 میں کارگل کے محاذ پر دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر وہاب شہید کو ان کی خدمات کے صلے میں ستارۂ جرأت اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد میچ بھی کھیلا گیا۔ جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر مختلف رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گلگت بلتستان کی عوام نے پاک فوج کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔