خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ، پاک فوج کے تعاون سے'زلمو' میلے کا انعقاد

Nov 04, 2023 | 10:23 AM

ایک نیوز: اورکزئی میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پاک فوج کے تعاون سے زلمو میلہ کا انعقاد کیا۔ 

تفصٰلات کے مطابق اورکزئی میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پاک فوج کے تعاون سے زلمو میلے کا میدان سج گیا۔ میلے میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ ثقافتی اور روایتی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ 

کھیلوں کے مختلف مقابلے جس میں کرکٹ، کبڈی ، والی بال ، ٹریکٹر سٹاف ، سٹون لفٹنگ ، ٹرک پلنگ ، رسہ کشی ، کشتی ، تیر اندازی ، ایتھلیٹکس شامل ہیں۔ کھلاڑی کھیلوں سے شائقین کو محظوظ کر یں گے۔ 

اس کے علاوہ لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کیلیے علاقائی رقص کا بھی خصوصی انتظامات کیا گیا ہے۔ میلے میں نوجوانوں اور بڑوں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے میلے کو چار چاند لگا دیے۔ 

کمانڈنٹ اورکزئی سکواٹس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میلہ تین نومبر سے پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔ علاقے کے لوگوں نے میلے کے انعقاد پر خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں