غیر قانونی افغان شہریوں کا وطن واپسی پراظہارِ خیال 

Nov 04, 2023 | 10:07 AM

ایک نیوز: یکم نومبر 2023 سے غیر قانونی غیر ملکی افراد کی ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو جانے کے بعد سے کریک ڈاؤن آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا۔ 

پاکستان بھر میں غیر قانونی افراد کے بحفاظت انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ اور چمن بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں افغان باشندوں کی سہولت کے لیے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ 

پاکستان سے وطن واپسی کے موقع پر افغان باشندوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: "ہمیں حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی تکلیف نہیں"۔ "ہم اپنی خوشی سے افغانستان واپس جا رہے ہیں"۔

افغان شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ "اللّٰہ کا شکر ہے عزت سے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں"۔ "ہمارے پاکستانی پڑوسی ہمارے جانے پر غمزدہ ہیں"۔ "ہمیں اتنا عرصہ جگہ دینے پر پاکستان کا بہت شکریہ"۔ "اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس بخوشی واپس جا رہے ہیں"۔ 

مزیدخبریں