ایک نیوز : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایونٹ سے باہر ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا نہیں پا سکے، وہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔آئی سی سی کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی، پراسدھ کرشنا اتوار کو ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 کی وہ واحد ٹیم ہے جسے اب تک شکست نہیں ہوئی۔