بہاولنگر:دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،1جاں بحق،3زخمی

بہاولنگر:دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،1جاں بحق،3زخمی
کیپشن: Bahawalnagar: Collision between two motorcycles, 1 dead, 3 injured

ایک نیوز:بہاولنگرمیں دوتیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم سےایک نوجوان جاں بحق اورتین افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بہاولنگرکےعلاقےچک 85والاپھاٹک کےقریب دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کےنتیجےمیں ایک نوجوان جاں بحق اورتین افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں ایک  نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ تین افرادزخمی ہوئے،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص شناخت عثمان کےنام سےہوئی اورزخمیوں میں حمزہ،ارسلان اورطاہرشامل ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جس میں دوزخمیوں کی حالت تشویشناک ہونےکی وجہ سے بہاولپور ریفر کردیا گیا۔