کنگنارناوت کی ناکامی،لگاتار9فلمیں فلاپ ہوگئی

کنگنارناوت کی ناکامی،لگاتار9فلمیں فلاپ ہوگئی
کیپشن: Kangana Ranaut's failure, flopped in 9 films in a row

ایک نیوز: کنگنارناوت کی لگاتار9فلمیں ناکام ،اداکارہ نےفلاپ فلموں کاریکارڈقائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایسالگتاہےکہ جسےقسمت کی دیوی کنگنارناوت سےنارض ہوگئی،اداکارہ کی مسلسل9فلمیں ناکام ہوگئی ہےفلاپ فلموں کی وجہ سے اداکارہ کےمداح بھی پریشان ہوگئےہیں۔
اداکارہ کی نئی فلم”تیجس“ انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف ایک کروڑ بزنس کرسکی ہے۔
فلم اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی”دھکڑ“ کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔
بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق”تیجس“ اداکارہ کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطاً ڈھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔