کمپنی کی سالگرہ ،مالک ملازمین پرمہربان ہوگیا

Nov 04, 2023 | 05:14 AM

ایک نیوز:کمپنی کی سالگرہ کےموقع پرمالک اپنے1200ملازمین پرمہربان ہوگیافیملی سمیت تفریحی ٹورپربھیج دیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیامیں ایسےلوگ بھی موجودہےجواپنےملازمین کاخاص خیال رکھتےہیں،اوران کوفیملی سمیت گھومنےسیروتفریح پربھیجتےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینتھ سی گریفن سرمایہ کاری کی کمپنی ہیج فنڈ اور سائٹیڈل سکیورٹیز کے مالک اور سی ای او ہیں، گزشتہ دنوں کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے خوشی میں اپنے ملازمین کو منفرد انداز میں شریک کیا اور1200 ملازمین کو اپنے ذاتی خرچ پر خاندان سمیت تین روز کے تفریحی ٹور پر بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق27 سے29 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹرپ میں کینتھ گریفن کی کمپنی کے ایشیا، ہانک کانگ، سنگاپور، سڈنی، شنگھائی، ٹوکیو اور گُروگرام میں واقعے دفاتر کے ملازمین اپنے اہل خانہ سمیت شریک رہے جنہوں نے بیوی اور بچوں سمیت ٹوکیو ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی دونوں کی سیر کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس موقع پر میرون فائیو نامی بینڈ اور سکاٹ لینڈ کے معروف ڈی جے کیلون حارث نے پرفارم کیا، ٹرپ میں ہوٹلز، کھانے، ڈزنی لینڈ کے ٹکٹوں، تفریحی سرگرمیوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کمپنی کے سی ای او نے اپنی جیب سے ادا کئے۔
اس تفریحی ٹور کی خاص بات یہ تھی کہ ملازمین کو خصوصی پاسز بھی فراہم کئے گئے تاکہ تفریح کے دوران انہیں کہیں بھی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ کینتھ گریفن نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے امریکا، کینیڈا اور یورپ میں موجود سٹاف کیلئے بھی اسی قسم کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا تھا، انہوں نے اس وقت پورا ڈرنی ورلڈ اپنے ملازمین کیلئے بُک کروایا تھا، اس ٹرپ میں کارلے رائے جیپسن اور ڈی جے ڈِپلُو کے ساتھ بینڈ”کولڈ پلے“ نے پرفارم کیا تھا۔

مزیدخبریں