ایک نیوز:امریکی شہری نے84 کلو وزنی شکر قندی اگا کر عالمی ریکارڈ نام کرنے کی امید باندھ لی۔
واشنگٹن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اینڈرسن اپنی زمین پر اگنے والی اس شکر قندی کو دیکھنے کیلئے یونیورسٹی آف جارجیا ایکسٹینشن ایجنٹ راکی ٹینر اور واشنگٹن کاؤنٹی شیرف جوئل کوچران کو بطور گواہان بلایا۔
غیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ آلو اگانے کے لیے اس سال موسم نہایت اچھا تھا۔
ڈیوڈ اپنی زمین پر اگنے والی شکر قندی کا وزن کرانے کے لیے مستند کانٹے پر لے کر گئے جہاں شکر قندی کا وزن83.46 کلو معلوم ہوا۔
فصل اور کانٹے سے وزن کے متعلق حاصل ہونے والے شواہد ریکارڈ کے اندراج کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں، لیکن ڈیوڈ کا خیال ہے کہ اس ریکارڈ کے لیے انہیں کئی مہینوں کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
فی الحال یہ ریکارڈ اسپین کے مینیول پیریز کے پاس ہے۔ انہوں نے2004 میں 37.14 وزنی شکر قندی اگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔