رینالہ خورد:مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوہلاک،1اہلکارزخمی

Nov 04, 2023 | 01:46 AM

ایک نیوز:رینالہ خوردمیں مبینہ پولیس کےدوران ایک ڈاکوہلاک ہوگیااورایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق رینالہ خوردمیں تھانہ چوچک کی حدودمیں رات گئےمبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوہلاک ہوگیاجبکہ فائرنگ کےنتیجےمیں ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کےمطابق تھانہ چوچک کی حدود7 جی ڈی کے قریب تین ڈاکو راہ گیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع ملنے پر تھانہ چوچک پولیس موقع پر پہنچی توملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
 پولیس ذرائع کےمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارزخمی بھی ہواجس کی شناخت احمد علی کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ہونےوالےڈاکوکی شناخت جلال عرف جلاکےنام سےہوئی ہے،ہلاک ہونےوالاڈاکومتعددوارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا،رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتےہوئےدوڈاکوفرارہوگئےجن کی گرفتاری کیلئےناکہ بندی کردی گئی اورجلدگرفتارکرلیاجائےگا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکوکی لاش اورزخمی اہلکارکوعلاج کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں