اپ گریڈیشن منصوبہ، لاہور چڑیا گھر کو 3 ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Nov 04, 2023 | 00:36 AM

ایک نیوز :لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری 2024ء تک مکمل بند رہے گا۔

لاہور چڑیا گھر کو تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، اس دوران لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلڈ لائف پارک جلو اور چھانگا مانگا منتقل کیا جائے گا، چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام 7 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر لاہور اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریباً 5 ارب روپے خرچ ہوں گے، چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں