ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے

Nov 04, 2022 | 23:31 PM

ایک نیوز نیوز : ایف بی آر نے پراپرٹی چُھپانے پر گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔گلوکارہ نے 2015 میں پراپرٹی خریدی تھی مگر ایف بی آر سے اس کا ریکارڈ چھپایا جس پر ادارے نے ان پر انکم ٹیکس عائد کیا تھا جس کی ادائیگی نہ کرنے پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس سے تین لاکھ 27 ہزار 158 روپے کی ریکوری کر لی۔ میشا شفیع کے ذمے انکم ٹیکس سال 2015 کے ٹوٹل 21 لاکھ 42 ہزار 875 روپے واجب الادا تھے۔

مزیدخبریں