ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں کام مکمل کرلیا، دفترخارجہ

Nov 04, 2022 | 23:17 PM

ایک نیوز نیوز: ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ارشد شریف قتل کے حوالے سے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور کینیا میں حکومتی سطح پر رابطہ ہے۔ پاکستان کی جانب سے جانے والی 2 رکنی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ 

تفتیشی ٹیم نے کینیا میں پولیس کے سربراہ سے ملاقات کی اور تفتیشی رپورٹ کو مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وطن واپسی پر یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے حوالے کردی جائے گی۔ 

مزیدخبریں