چوہدری شجاعت کا نوازشریف کوپاکستان نہ آنے کا مشورہ 

Nov 04, 2022 | 23:05 PM

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نےٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے کچھ عرصہ پہلے بات ہوئی تھی، ان کو کہا تھا ابھی پاکستان نہ آئیں، حالات درست ہوں تو وطن آئیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے، وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں