ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کارکنان ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے روڈ بلاک کر رکھا تھا۔ جہاں پر مظاہرین کی جانب سے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اب تک 30 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے 600 سے زائد آنسو گیس شیل فائر کیے گئے۔
پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے ایک غریب محنت کش اور دو پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں بھی نذرآتش کردی گئیں۔ غریب نوجوان دہائیاں دیتا رہا لیکن کسی نے اسکی ایک نہ سنی۔ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد غریب محنت کش کی سنی گئی۔
فیض آباد: مظاہرین نے غریب محنت کش کی موٹرسائیکل نذرآتش کردی، محنت کش دہائیاں دیتا رہ گیا pic.twitter.com/ZMOY4WgQVY
— AIK News News (@pnnnewspk) November 4, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غریب محنت کش کو نئی موٹرسائیکل بطور تحفہ دیں گے۔ اس کے لیے انہوں نے اتوار کی دوپہر 12 بجے محنت کش کو اپنے گھر بلایا ہے۔ جہاں محنت کش کو نئی موٹرسائیکل تحفہ دی جائے گی۔