ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی پارٹیز کے تمام سربراہان نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی،پنجاب حکومت کو کسی بھی قسم کا تعاون چاہئے تو ہم فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ واقعے کے بعد سب سے پہلے وزیراعظم نے اس کی مذمت کی،ہم نے ثابت کیا کہ ہم خون بہا کر سیاست نہیں کرتے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا نظریہ ہی جھوٹ بولنا ہے، اگر 7 مارچ کو انہیں سائفر کی اطلاع ملی تو 8 مارچ کو کیوں نہیں بتایا، عمران خان نے آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک ایکٹینشن دینے کی آفر کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مفادات کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس تبدیل کیے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر غیر ملکی سیاست کاڈرامہ رچایا گیا،عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے ملکی مفادات قربان کرنے کیلئے تیار تھے،جلسے میں ایک کاغذ لہرایا گیا اور کہا گیا بیرون ملک سازش ہو گئی ۔