ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ ہے کہ عمران خان نے کہا تمام کارکنوں کو بتادیا ہے کہ احتجاج جاری رکھنا ہے ،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔دوسری جانب اسد عمر نے کہا کہ کل 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے۔ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی،حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا،میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔
تحریک انصاف کل کہاں احتجاج کرے گی ؟ عمران خان نے پلان دیدیا
Nov 04, 2022 | 22:18 PM