ایک نیوز نیوز: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بےتحاشہ اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسویسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 429 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1650 ڈالر ہوگئی ہے۔