عمران خان کا اپنے بیانیے سے بڑا یوٹرن

Nov 04, 2022 | 20:40 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد شوکت خاتم ہسپتال سے اپنے کارکنوں سے لائیو خطاب کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان کے دوران فائرنگ واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ قوم کو اٹھتے دیکھ رہا ہوں۔ 

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیانیے سے یوٹرن لے لیا ہے۔ اپنے دوراقتدار میں عمران خان ایجنسیوں کی جانب سے فون کالز ریکارڈ کرنے کو درست اقدام قرار دیتے رہے ہیں اور انہیں اپنی سیکیورٹی سے منسوب قرار دیتے رہے ہیں۔ لیکن آج کی پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے ہی بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسیاں ایک حاضر سروس وزیراعظم کی کالز ریکارڈ کرتی رہی ہیں جو کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر اور دیگر تمام مقامات پر جاسوسی کے آلات نصب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے ملازموں کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ حاضر سروس وزیراعظم کی جاسوسی ایک سنگین جرم ہے۔ 

مزیدخبریں