ایک نیوز نیوز :پنجاب کے گورنر ہاؤس کی سیکورٹی وفاق کو دینے پر غورشروع کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس لاہور کا انتظام وفاق کو دینے کی تجویز دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس کی سیکورٹی رینجرز یا ایف سی کو دی جا سکتی ہے۔ گورنرہاؤس لاہور میں وفاقی پولیس بھی تعینات کرنے غورکیا جارہا ہے ۔ تجویز آج لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر ہونے والے احتجاج کے باعث دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ۔ اداروں کی حتمی رائے کے بعد وفاقی اداروں کی سیکورٹی تعینات کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔