ایک نیوز نیوز : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت آسام میں شوٹنگ کے لیے لوکیشن کا جائزہ لیتے ہوئے دریا میں گر گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق کنگنا رناوت دریا میں گریں مگر خوش قسمتی سے پانی زیادہ گہرا نہیں تھا اور ٹیم ارکان نے ان کو نکال لیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ آج کل آسام میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کنگنا رناوت آسام میں شوٹنگ کے لیے لوکیشن کا جائزہ لے رہی تھیں وہ دریا میں گرگئیں۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر گئی تھیں۔ان میں وہ تصویریں بھی شامل ہے جس میں وہ گھٹنوں تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور دوسری میں وہ بڑے پتھر پر پاؤں رکھتے دکھائی دے رہی ہیں۔
کنگنا رناوت کی پوسٹ کے بعد بے شمار صارفین ان کی خیریت معلوم کرتے رہےایک تصویر جس میں وہ پتھر کو تھامنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔