ایک نیوز نیوز :لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کیخلاف لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور شہباز شریف اور راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
Hundreds have gathered outside of Avenfield House in London to protest the attempt on former PM Khan's life. Avenfield House is a group of flats former PM Nawaz Sharif (brother to current PM Shehbaz Sharif) used to launder bribe money. Take a look:pic.twitter.com/IIaGMEZRKH
— Steve Hanke (@steve_hanke) November 4, 2022
دوسری جانب بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے کہا عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جسے عبور کیا گیا ہے، حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔