عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد ، ڈاکٹرز کا ایک روز آرام کا مشورہ

عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد ، ڈاکٹرز کا ایک روز آرام کا مشورہ

ایک نیوز نیوز: ڈاکٹروں نے عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک روز آرام کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے، ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں نے ان کو کمرے کے اندر ہی موومنٹ کرنے اجازت دے دی ہے تاہم عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔ عمران خان کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔

اس سے قبل شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کا ایم ایل سی کیا گیا، جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سجاد گورائیہ کی سربراہی میں شوکت خانم اسپتال جا کر عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیاں لگیں ، آپریشن کرکے تین گولیاں نکال لی گئیں جبکہ ایک گولی عمران خان کی ٹانگ کو چھو کر گزر گئی۔

یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ، وزیرآباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

فائرنگ میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ فیصل جاوید،عمران اسماعیل سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔