حالات کشیدہ ، گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پرچم لہرا دیا گیا

حالات کشیدہ ، گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پرچم لہرا دیا گیا

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور انصاف لائرز ونگ کے وکلا کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر گورنر ہاؤس کے گیٹ کے سامنے رکھ دئیے۔ اس دوران ایک مشتعل کارکن گورنر ہاؤس کے گیٹ پر چڑھا اور تحریک انصاف کا پرچم لہرا دیا۔

تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بیرئیر لگا کر گورنر ہاؤس کے مرکزی گیٹ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔