دہلی:فضائی آلودگی میں اضافہ، پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے

Nov 04, 2022 | 16:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کسانوں کی جانب سے پرالی کو آگ لگانے کے واقعات میں بے شمار اضافہ کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ نےشہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔این سی آر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی کے پرائمری اسکول کل سے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ 
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں  کہا کہ مرکز کو شمالی ہندوستان کو آلودگی سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اب الزام تراشی اور سیاست کا وقت نہیں ہے۔ 
اس پریس کانفرنس میں موجود بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب کے کھیتوں میں پرن کو دبانے کے لیے 1.20 لاکھ مشینیں لگائی گئی ہیں۔ گرام پنچایتوں نے پرالی نہ جلانے کے حوالے سے قرارداد پاس کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دھان کی زیادہ پیداوار کے باعث بھوسے کی مقدار میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کا آئندہ سال نومبر تک حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
 یادرہے نئی دہلی میں اسموگ میں اضافے کے براہ راست اثرات لاہور پر مرتب ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے آسمان پر اسموگ رفتہ رفتہ لاہور کی طرف بڑھ رہی ہےاور ممکنہ طورپر آئندہ 10 سے 12 روز میں لاہور کا آسمان بھی زہریلی اسموگ سے ڈھک جائے گا۔

مزیدخبریں