ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر کئی روز سے مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر کرنے میں ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو ا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41972 پر آ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ZSQiW4TYS9 pic.twitter.com/DE0RhNlRWw
— SBP (@StateBank_Pak) November 4, 2022