جہالت کی انتہا، قسم اٹھوانے کیلئے مسجد کے سامنے قبر کھود دی گئی

سجد کے سامنے قبر کھود دی گئی ہے
کیپشن: سجد کے سامنے قبر کھود دی گئی ہے

ایک نیوز نیوز: کوٹ ادو کی بستی سنانواں میں سلطان کالونی موٹرسائیکل چوری کے شبہ پر صفائی لینے کے لیے جہالت کی انتہاء کردی گئی ہے۔ مبینہ ملزم سے قبر میں لیٹ قران اٹھوانے کے لیے مسجد کے سامنے قبر کھود دی گئی

رپورٹ کےمطابق سنانواں کے علاقے ہیڈ 26 کی بستی ذوالفقار آباد میں موٹرسائیکل چوری کے شبہ پر صفائی لینے کے لیے جہالت کی انتہاء کردی گئی۔ مبینہ ملزم سے صفائی لینے کے لیے مسجد کے سامنے قبر کھود دی گئی ہے۔ نیاز ن نامی شخص نے اپنے موٹرسائیکل چوری کے شبہ پر خادم سے صفائی لینے کےلیے قبر میں لیٹ کر قران اٹھانے کے لیے کہا اور آج مسجد کے سامنے قبر تیار کردی۔ جس پر مقامی افراد نے اس عمل کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی۔ سلطان کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس عمل کو روک دیا۔ پو لیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کیخلاف  قانون کیمطابق کاروائی کی جائیگی۔