معظم گوندل کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت ہزاروں شریک

Nov 04, 2022 | 16:21 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق معظم گوندل کی نمازے جنازہ نانگا والا قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں سرکاری افسران اور پی ٹی آئی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس سے قبل، وزیرآباد میں عمران خان کے مارچ میں شہید ہونے والے معظم گوندل کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ معظم گوندل ایک ماہ قبل کویت سے واپس وطن آیا تھا۔ اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا، وہ اپنے آبائی گاؤں سے دوستوں کے ہمراہ لانگ مارچ میں شریک تھا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتول معظم تین بچوں کا باپ تھا جو لانگ مارچ میں اس کے ہمراہ موجود تھے جو اپنے سامنے والد کے قتل کی وجہ سے ابھی تک صدمے میں ہیں۔

مزیدخبریں