چھانگا مانگا جنگل: بس کی ٹکر سے نایاب ہرن جاں بحق

Nov 04, 2022 | 15:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: چھانگا مانگامیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر نایاب ہرن کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق چھانگامانگا ہنجر وال پھاٹک کے قریب فیکٹری ورکرز کی تیز رفتار بس نے جنگل سے نکلنے والے نایاب ہرن کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاہے۔   پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا جبکہ ہرن اور بس کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں