ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال میں پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کی۔ اس دوران ملکی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کا عیادت کرنے والے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کوشش ہے ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔ ڈاکٹرز مجھے اجازت دیں تو فوری لانگ مارچ کو آگے بڑھاؤں، اللہ کا شکر ہےبچت ہوگئی ، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ڈرنے والا نہیں، اس سے میں زیادہ مضبوط ہوا ہوں۔ہم پرامن لانگ مارچ کررہے تھے، دشمن نے بزدلوں والا کام کیا۔
عظیم ماں کے نام پہ جو ہسپتال بنایاتھا آج الحمدُ الله اسی میں زیرِ علاج ہیں۔لندن جانے کی ضرورت نہیں۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے#ریڈ_لائن_کراس_ہوگئی #SackGeneralFaisal#AssassinationAttempt pic.twitter.com/8zKQxUL6Vi
— Mohammad Bilal (@Beelalkhalil) November 4, 2022