ترکی کی الیکٹرک گاڑی ’’ٹاگ ‘‘  کی  فروری سے ڈیلوری کا آغاز

Nov 04, 2022 | 15:02 PM

  ایک نیوز نیوز: ٹاگ کا پہلا ماڈل سی-اے یو وی الیکٹرک گاڑی کی پری سیل فروری میں شروع ہوگی۔ کار کے اس ماڈل کو اطالوی پنینفرینا ڈیزائن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ملک کے پہلے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور ملک میں بننے والی پہلی گھریلو کار کو متعارف کرایا۔  
یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔

 ترک  ای کار ٹاگ چھ مختلف دلکش رنگوں میں دستیاب ہے ۔ 30 منٹ میں 80 فیصد سے زیادہ چارج ہونے والی ایس یو وی ہائی ٹیکنا لوجی کے حامل الیکٹرک اور لنکڈ پلیٹ فارم کی حامل ہے۔ ٹاگ کے مختلف پانچ ویرئنٹس متعارف کرائے جارہے ہیں۔ طویل تین وہیل بیس ٹرانسپورٹیشن صلاحیت رکھنےوالی ٹاگ کار 200 ہارس پاور کے انجن کی حامل ہے جو محض 7.6 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرسکتی ہے ۔ جبکہ 400 ہارس پاور کے انجن کے حامل ایس یووی 4.8 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ سکتی ہے۔ ٹاگ کار کے سی ایس یو وی، سی سیڈان ، سی ایکس کوپے، ایس ایس یو وی اور سی ایم پی وی ماڈلز متعارف کرائے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں