ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا کہنا ہے کہ زمبابوے اگر بھارت کو شکست دیتا ہے تو وہ زمبابوے کے لڑکےسے شادی کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے 42 ویں میچ میں زمبابوے کے مدمقابل ہوگی۔ یہ میچ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا ۔ بھارت اور زمبابوے مقابلہ کو لے کر پاکستان کی اداکارہ سحر شنواری کا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔
سحر شنواری نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا میں زمبابوے کے لڑکے سے شادی کروں گی ، اگر زمبابوے کی ٹیم اگلے میچ میں کرشماتی طور پر ہندوستان کو ہرا دے ۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں ۔ جس کیساتھ بھارت کی ٹیم کے چھ پوائنٹس ہیں اور وہ گروپ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے ۔
بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے نیدرلینڈس کو ہرایا تھا ۔ تیسرے میچ میں بھارت کو جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی جبکہ چوتھے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں 2 جیتے ہیں۔ پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اور وہ گروپ 2کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان کو ہرا چکی ہے ۔