ارشد شریف قتل کیس:کینیا نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کردیے

ارشد شریف قتل کیس:کینیا نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کردیے

ایک نیوز نیوز: ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے کینیا نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوںکہ کینین حکام نے قتل کے حوالے سے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کردیئے ہیں اور کینیا جانے والی تحقیقاتی ٹیم شواہد لے کر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے قتل کے حوالے سے اہم کردار دو بھائیوں خرم اور وقار کو پاکستان لانے کی سفارش کردی ہےاور دونوں کو پاکستان میں جاری تحقیقات کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ خرم اور وقاردونوں کے قلم بند بیانات تحقیقات کا محور ہیں، حتمی رپورٹ 3 دن میں مکمل کی جائے گی۔