ایک نیوز نیوز: پاکستان بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کےبعد متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا۔سات نومبر تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی۔اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اورپنجاب میں بارش کی پیش گوئی۔ بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں اتوار کو بارش ہوگی۔
اسلام آباد ۔ کراچی۔ مالاکنڈ ۔ دیر ۔ چترال ۔ راولپنڈی ۔ مری ۔ اٹک ۔ لورالائی ۔ بولان۔ سکھر ۔ جیکب آباد ۔ کوہستان ۔ شانگلہ ۔ بونیر ۔ لاہور ۔ گجرات ۔ ملتان گجرانوالہ ۔ غازی آباد ۔ ہری پور ۔ کشمیر ۔ چکوال ۔ جہلم ۔ چارسدہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سبب بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا جس دوران 7 نومبر تک اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اورپنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں اتوار کو بارش ہوگی جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو پیشگی انتظامات کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، لورالائی، قلات ،سبی اور نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع 6 نومبر سے مشرق سے ہوا کے شدید کم دباؤ کی لپیٹ میں آنے کے باعث موسم سرما کے پہلی بارشوں کی سبب بن سکتا ہے جبکہ زیارت ,کان مہترزی کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ان ممکنہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے اور موسم کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سردیوں کی پہلی بارش کا سلسلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 نومبر کی رات سے 7 نومبر تک سندھ سمیت بلوچستان اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری کم ہونے اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔