ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور افؑؑغانستان کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میںآسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164رنز بنائے۔ 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان 164 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ راشد خان نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
آج کے میچ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں 3 جبکہ افغانستان کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں کپتان ایرن فیچ، ٹم ڈیوڈ اور مچل سٹارک کو آرام دیا گیاہے۔ جس کی جگہ کیمرون گرین، اسٹیو سمتھ اور کین رچرڈ سن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے۔ میتھیو ویڈ ایرن فنچ کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں عمر زئی کی جگہ رسولی اور فرید کی جگہ نوین الحق کو ٹیم کاحصہ بنایا ہے۔