ایک نیوز نیوز: کیا پاکستان سیمی فائنل تک پہنچے گا یا نہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔ اس طرح قومی ٹیم کی فتح نے گروپ بی سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے تک موخر کر دیا ہے۔
بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور زمابوے کے خلاف میچ میں جیت اسے سیمی فائنل میں لے جائے گی، لیکن شکست کی صورت میں اسے رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔
جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
اگر بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ پر چلی جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔