ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ اسموگ کے تدارک کیلئے ہفتے میں دو دن ورک فارم ہوم لاگو کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفسیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ کی تدراک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی.
سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے ورک فار ہوم فوری لاگو نہ کرنے کی استدعا کی،ایڈووکیٹ جنرل نے اسموگ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کے حوالے سے اجلاس کیا اور عدالتی حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو اسموگ پر قابو پانے کے احکامات دیئے ہیں.
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ شیخوپورہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر نے فضلوں کو آگ لگانے پر افراد کو 40 لاکھ کے جرمانہ کیا ہے.
ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عمران خان پر حملہ ہوا جس کی وجہ سے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے. عدالت نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے فیصل آباد یونیورسٹی نے سفارشات دی ہیں. انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظور کرائیں.