لاہور:دوست محمد مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور:دوست محمد مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
کیپشن: لاہور:دوست محمد مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ایک نیوز نیوز: لاہور کی ضلع کچہری نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی سابق ڈپٹی اسپیکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا. اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا. اینٹی کرپشن نے عدالت سے دوست محمد مزاری سے تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی.

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اسے بلا جواز کردیا. وکیل نے نشاندہی کی کہ دوست محمد مزاری پہلے پانچ دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں. اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے. عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا  اور وقفے کے بعد لاہور کی ضلع کچہری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔