ایک نیوز نیوز: اغوا کاروں نے کوٹ عبدالمالک میں تاجر کے بیٹے کو اغوا کرکے 1 کروڑ روپے برائے تاوان مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل فیروز والا کے شہر کوٹ عبدالمالک میں اغوا کاروں نے تاجر کے بیٹے کو اغوا کرکے ایک کڑور تاوان کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کا دادا الیاس بچے کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ راستہ میں تین افراد نے اسلحہ کے زور پر دادا اور پوتے کو روک لیا اور اغوا کار بچہ چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگے ۔گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا فون آیا تھا جس میں انہوں نے بچے کی قیمت ایک کڑور مانگ لی ہے۔ تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایچ او فیصل چڈھر پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ بچے کی تلاش جاری ہے جلد از جلد بچے کو اغوا کاروں کی حراست سے بازیاب کروا لیا جائے گا۔