عمران خان پر حملہ 3 اطراف سے ہوا،4 گولیاں لگیں

Nov 04, 2022 | 12:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ تین مختلف سمتوں سے شروع کیا گیا تھا جس میں کم از کم تین افراد ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیاں تین مختلف سمتوں سے چلائی گئیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے قریبی ورکشاپ کی چھت سے کنٹینر پر فائرنگ کی۔دریں اثنا، پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں سونگھنے والے کتوں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر کے تیسرے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔
پنجاب پولیس میں سونگھنے والے کتوں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ ملزمان کے بقیہ ساتھیوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ 
فی الحال علاقہ سیل ہے جبکہ پولیس نے جائے واردات سے گولیوں کے خول سمیت  ثبوت جمع کرکے انہیں فرانزک کے لئے ارسال کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کنٹینر کا بھی تفصیلی معائنہ جاری ہے۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹرسجادگورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کامیڈیکولیگل کیا، فارنزک ڈاکٹرفرحت سلطانہ بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھیں۔

جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ  جب عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے، ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پرگولی چھوکرگزری،  دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا۔

انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پرزخموں کے 16نشانات پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں