ملک مخالف نعرے لگانے والے 313 افغانی باشندے گرفتار

گرفتار افغانی باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے
کیپشن: گرفتار افغانی باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے

ایک نیوز نیوز: کراچی میں ضلع ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے 313 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے والے 313 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے  افغان باشندوں میں افغانی نیشنل خواتین بھی شامل ہیں

افغانی باشندوں کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد اور پاکستان بازار پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افغانی باشندوں کو غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افغانی باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔ گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔