ایک نیوز نیوز: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم حملہ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ کئی لوگ اس میں شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے وہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے واقعے کی تفتیش اور تحقیقات کرے۔ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ پردے کے پیچھے اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے۔ سابق وزیر اعظم حملہ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ کئی لوگ اس میں شامل تھے۔
شیخ رشید نے مزید کہاہمارا مقصد اس ملک کو بچانا ہے اور اس ملک کو ہم سب نے بہتری کی طرف لیکر جانا ہے۔ خاص سوچ اس ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ملک دشمن سوچ چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے۔