پولیس باز نہ آئی,حملہ آور کا دوسراویڈیو بیان جاری

پولیس باز نہ آئی,حملہ آور کا دوسراویڈیو بیان جاری
کیپشن: پولیس باز نہ آئی,حملہ آور کا دوسراویڈیو بیان جاری

ایک نیوز نیوز: عمران خان حملہ کیس میں پولیس باز نہ آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تھانیدار سمیت عملے کی معطلی کے باوجود حملہ آور کا دوسرا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے میں ملوث گرفتار ملزم کا دوسرا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ملزم نوید نے حملہ کرنے کے لیے من گھڑت الزامات عائد کیے اور جواز گھڑے ہیں۔

 چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کرنے والے حملہ آور کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف عمران خان کو قتل کرنا تھا اس وجہ سے اس نے کنٹینر پر 8-9 گولیاں چلائیں۔

بعد ازاں ، عمران خان  کے محافظوں نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور کے  قریب موجود ایک شخص معظم ہلاک ہو گیا۔ 

تفشیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حملہ آور نے اسلحہ  وزیر آباد سے ایک بٹ نامی شخص سے 20 ہزار میں وقاص نامی شخص کے ذریعے خریدا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس افسران نے ان کے موبائل سے ملنے والے مذہبی ویڈیو کلپس کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی ہے۔